آڈیو ٹیپنگ سے متعلق قانونی فریم ورک ہوناچاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (اے بی این نیو     )آڈیو ٹیپنگ سے متعلق قانونی فریم ورک ہوناچاہیے،یہ نہیں ہوسکتاہمارے دفاتراورچیمبرزکی گفتگو بھی ریکارڈ ہورہی ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے بشریٰ بی بی اورنجم الثاقب آڈیولیک کیس میں ریمارکس کہا ہمارے فون کی نگرانی کی جارہی ہے تو ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ایسا کون کررہا ہے،کیا بلیک میل کرنے کیلئے ڈیٹا اکھٹا کیاجاتاہے؟جسٹس بابر کااستفسار،اٹارنی جنرل نے کہا خفیہ اداروں کے پاس نجی فون کی گفتگو اورآڈیو ریکارڈ کرنے کے لامحدود اختیار نہیں،اس حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی جاسکتی ہے،رضاربانی نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرادیئے،کہا میری رائے کے مطابق درخواست غیر موثر ہوچکی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو وزیراعظم اور کابینہ سے مشاورت کیلئے4ہفتوں کاوقت دے دیا،کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی