اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گالہذا چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔تحریری حکمنامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ،ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی۔ تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لہذا اس وقت کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔















