اہم خبریں

بڑی خبر،سرمایہ کاری کیلئے انویسٹ پاک پورٹل لانچ

بڑی خبر،سرمایہ کاری کیلئے انویسٹ پاک پورٹل لانچ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے “انویسٹ پاک” پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور تیز بنائے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ شہری اب جاز کیش ایپ کے ذریعے صرف 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری شروع کر سکیں گے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے چھوٹے سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کو مالیاتی منڈیوں تک آسان رسائی ملے گی۔


اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاروں کو تمام ضروری خدمات ایک ہی آن لائن پلیٹ فارم پر فراہم کرے گا، جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ترکیہ پر عائد پابندیوں سےمتعلق اہم اعلان

متعلقہ خبریں