اہم خبریں

ایل پی جی تاجر ہوشیار،مہنگی گیس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ایل پی جی تاجر ہوشیار،مہنگی گیس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مہنگی ایل پی جی گیس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 12 دکانیں سیل کر دی گئیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد چیمہ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والی ایل پی جی کی 12 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ آپریشن میں ان دکانداروں اور تھوک فروشوں کو نشانہ بنایا گیا جو سرکاری نرخ سے زیادہ قیمتیں وصول کر رہے تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد چیمہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ متعلقہ دکان کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں میں 846 امیدوار میدان میں، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے

متعلقہ خبریں