اہم خبریں

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ فلمی دنیا میں انٹری کیلئے تیار

لندن (اے بی این نیوز) برطانیہ کی پروڈکشن کمپنی پارٹیکل 6 نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ ڈیجیٹل اداکارہ ٹلی نورووڈ اپنی پہلی فیچر فلم “مس الائنڈ” میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

کمپنی کے مطابق فلم ایک منفرد ڈیجیٹل دنیا کی کہانی بیان کرے گی جہاں شناخت، شعور اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات کو مزاح اور ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

پارٹیکل 6 کی بانی ایلین وین ڈیر ویلڈن نے بتایا کہ ٹلی نورووڈ کو ہزاروں مختلف مراحل سے گزار کر تیار کیا گیا ہے جبکہ فلم کی تیاری میں ہدایت کاروں، مصنفین، ایڈیٹرز، اے آئی ماہرین اور روایتی فلم سازوں کی مشترکہ ٹیم شامل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی فلم سازی میں اے آئی صرف انسانی مہارت کے ساتھ مل کر ہی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

تاہم اس اعلان کے بعد فلمی صنعت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اداکاروں کی ایک تنظیم پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ تخلیقی فنون کا مرکز انسان ہونا چاہیے اور مصنوعی کرداروں کو انسانی اداکاروں کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ میں بھی ماضی کے مزدور مذاکرات کے دوران اے آئی کے استعمال اور اس کے قواعد ایک اہم موضوع رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہبازگل پر انڈے پھینکنے کا کیس،5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فرد جرم عائد

متعلقہ خبریں