اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی کرکے نئی قیمت 434936 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2143 روپے کم ہو کر 372887 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط چاندی 120 روپے فی تولہ کمی کے بعد 6559 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:شہید سپریم لیڈر کی نمازجنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت















