لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم عاشورہ کے موقع شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت حسین رضی اللّٰہ عنہ کی شخصیت سے صبر، ہمت، عزم اور حوصلےکا پیغام ملتا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امتِ مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، ہم نے بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔















