اہم خبریں

فیصل آباد ٹریفک حادثہ،2 مسافرجاں بحق،15 زخمی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ،مسافربس ڈمپر سے ٹکرانے سے 2 مسافرجاں بحق،15 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ فیصل آباد موٹروے ایم تھری پر پیش آیا، جس میں 15 مسافر زخمی جبکہ 2 جاں بحق ہو گئے ،6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بس بے قابو ہو نے کی وجہ سے ڈمپر سے ٹکرائی ،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے بس لاہور سے ملتان جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں