اہم خبریں

وفاقی کابینہ کی امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی منظوری، “جبری مشقت” کی تعریف شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رضوان عباسی ) وفاقی کابینہ نے عالمی لیبر معیارات پر مؤثر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں “جبری مشقت”کی تعریف شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ترمیم International Labour Organization (آئی ایل او) کے جبری مشقت سے متعلق کنونشن 1930 (کنونشن نمبر 29) کے مطابق کی جائے گی، جس کا مقصد پاکستان کے درآمدی نظام کو بین الاقوامی لیبر معیارات سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے بعد عالمی لیبر معیارات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے، درآمدی نظام، تجارتی نظم و نسق اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام سے درآمدات سے متعلق پاکستان کا قانونی ڈھانچہ مستحکم ہوگا جبکہ عالمی مزدور معاہدوں پر عمل درآمد اور ملک کے تجارتی گورننس فریم ورک میں بھی بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی جبری مشقت کے ذریعے تیار یا پیدا کی جانے والی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر چکی ہے، جبکہ نئی ترمیم اس پابندی کے قانونی اور انتظامی نفاذ کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

متعلقہ خبریں