کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4700 روپے سستا ہو کر430236 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے کم ہوکر 368858 روپے پر آ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6421 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4078 ڈالر پر آگیا۔
مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم،وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا،ٹرمپ















