اہم خبریں

9،10 محرم الحرام کو کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی،جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارلحکومت میں 9 ویں اور 10ویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، ادھرنگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردیں۔وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں یوم عاشور کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ محسن نقوی نے کہا مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی کا حکم دیا۔محسن نقوی نے 9 اور 10 محرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب اور سی پی او نے نگراں وزیراعلیٰ کو یوم عاشور کے سیکیورٹی انتظامات پر بریف کیا۔محسن نقوی کو مزید بتایا گیا کہ نفری کو2 وقت کا کھانا دیا جائے گا، جلوس کےروٹ پر900 سیکیورٹی کیمرے لگائے جائیں گے۔سندھ کے شہر دادو میں 9 اور 10 محرم کے موقع پر موبائل سروس صبح 8 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں