اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے نگراں وزیراعظم سیاستدان کو ہونا چاہیے ،بدھ کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ،عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر رہے ہیں ،ضلع خیبر کے علاقے میں علی مسجد میں خودکش حملے سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کی شہادت اور مقدس مقامات کی بھی حرمتی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو بھرپور استقبال کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ہماری پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کا نام دیا ،وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شیڈول میں نہیں ہے، پرانی مردم شماری پر صرف ایم کی ایم کو اعتراض تھا، اس پر تو سب کو اعتراض ہے۔















