اہم خبریں

دشمن کے پراکسی نیٹ ورک کے خلاف فیلڈ مارشل کا دوٹوک مؤقف

دشمن کے پراکسی نیٹ ورک کے خلاف فیلڈ مارشل کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دشمن کے پراکسی نیٹ ورک پاکستان کے امن اور معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ریاست سرحد پار دہشت گردی کو پوری قوت سے کچل دے گی، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے مطابق واضح حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ناگزیر ہے، این ڈی یو مستقبل کی عسکری اور سویلین قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، افواج پاکستان جنگ کی نئی نوعیت کے مطابق حکمت عملی کو از سر نو ترتیب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے پراکسی نیٹ ورک پاکستان کے امن اور معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ریاست سرحد پار دہشت گردی کو پوری قوت سے کچل دے گی، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جنگیں میڈیا کے بیانیے یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔ انہیں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد ہے۔ فارغ التحصیل افسران دیانتداری، بے لوث خدمت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کو اپنا نصب العین بنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر این ڈی یو کے صدر نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ایران کی بندرگاہ پر حملہ،جانی نقصان کی اطلاعات

متعلقہ خبریں