تہران (اے بی این نیوز) ایران کے جنوبی علاقے میں واقع اسٹریٹجک سیریک بندرگاہ پر رات گئے ہونے والے فوجی حملے میں 4 افراد زخمی جبکہ بندرگاہ کے بحری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حملہ آبنائے ہرمز کے علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو مراحل میں کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں بندرگاہ کی مرکزی تیرتی جیٹی، مقامی تجارتی کشتیاں اور قریبی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز بھی متاثر ہوئے۔
صوبہ ہرمزگان کے بندرگاہی حکام کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے میناب کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تین دیگر افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام نے حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات کاروباری اعتماد پر بدستور اثرانداز، او آئی سی سی آئی کا سیکیورٹی سروے 2026 جاری















