اہم خبریں

طلبہ کیلئے اہم خبر،امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان

طلبہ کیلئے اہم خبر،امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی عالمی معیار کا امتحانی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں ای مارکنگ، امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور بورڈز کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر پیش رفت شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نمائندوں کی ملاقات میں منصوبے کی مختلف جہتوں پر غور کیا گیا۔ وزیر جامعات نے بتایا کہ روایتی امتحانی نظام کی جگہ ای مارکنگ متعارف کرائی جا رہی ہے، جبکہ منصوبے کی منظوری کے لیے تجاویز جلد سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ماہرین بورڈز کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے، جبکہ منصوبے کے تحت اسکینرز، کٹنگ مشینیں، سرورز اور دیگر جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لیے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا کی جنگ بندی ختم،پی ایس ایکس میں شدید مندی، تیل مہنگا

متعلقہ خبریں