فیصل مسجد کے احاطے میں ریڑھی لگانے پر 5 لاکھ جرمانہ، ملزم کی درخواست ضمانت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے ریڑھی بان کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے حکم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو دوسرا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کے اسپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فیصل مسجد احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے ریڑھی بان کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے حکم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو دوسرا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے آپ صرف قلفیاں بیچنے کا بتا رہے ہیں جبکہ پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے جس پر دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے۔وکیل نے کہا کہ قلفی کی ریڑھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے ظالمانہ فیصلہ کیا، اس پر جسٹس طارق نے کہا کہ صرف یہ بات نہیں ہے، ملزم پر مزید ریڑھیاں لگوانے اور بھتہ خوری کا بھی الزام ہے، اس طرح تو تین ماہ کی سزا بھی کم ہے، زیادہ ہونی چاہیے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے، اس پر جج نے کہا جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو کیا وہ جرم نہیں؟