اثاثہ جات ریفرنس،فاضل جج کا آغاسراج درانی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار

کراچی (نیوزڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں درخواست ضمانت پر فاضل جج نے سماعت سے انکار کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی نے اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس عبدالمبین لاکھو نے سماعت سے انکار کر دیا۔جعفر رضا ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت مقرر کر دے جس پر جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ جج کے سماعت سے انکار پر تاریخ نہیں دے سکتے۔ عدالت نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا۔