9مئی یوم سیاہ ، جنہوں نےکیا وہ قوم کےمجرم ہیں،علی امین گنڈاپور

پشاور ( اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مجھے جیل میں ہی ڈالیں گے،9مئی کو ایک سال ہوگیا ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چپ ہیں،آج بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں ،اگر گناہ ہمارا ہے تو ہم معافی مانگیں گے،اگر ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کون مانگے گا؟،وہ ڈی آئی خانمیںتحریک انصافکےجلسہسےخطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کہتےہیں9مئی یوم سیاہ ہے جنہوں نےکیا وہ قوم کےمجرم ہیں،پی ٹی آئی کےلاکھوں ورکرزکوزدوکوب کیاگیا،اگر گناہ ہمارا ہے

مزید پڑھیں :9مئی واقعہ ،سپریم کورٹ میں اوپن ٹرائل کیا جائے ، شوکت بسرا

تو ہم معافی مانگیں گے،اگر ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کون مانگے گا؟،پی ٹی آئی کےلاکھوں ورکرزکوزدوکوب کیاگیا،ہمارے قائدین اورورکرزپرجعلی پرچےکاٹےگئے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں یہ ملک،فوج اورادارے میرےہیں،اس وقت بھی ہماری خواتین ورکرزجیلوں میں ہیں،بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہوکربھی جیل میں سز اکاٹ رہا ہے،بانی چیئرمین آپ کی آنےوالی نسلوں کیلئےجدوجہدکررہا ہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کالیڈرہے،ہمیں کرسیوں کاشوق ہوتاتوبانی پی ٹی آئی کبھی اپنی دوحکومتیں نہ گراتا،بانی پی ٹی آئی نےثابت کیاہم کرسیوں والےنہیں نظریےوالےہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی ، مظلوم بننے والے اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما ئوں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا ، آرمی چیف