9مئی واقعہ ،سپریم کورٹ میں اوپن ٹرائل کیا جائے ، شوکت بسرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے کہا کہ 9مئی پر ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ڈیمانڈ کی،9مئی واقعہ تحریک اانصاف کے خلاف ایک سازش کے طور پر سامنے آیا،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں سواکوں کے جواب دے رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،9مئی کا سب زیادہ نقصان پاکستان تحریک انصاف کو ہوا،9مئی واقعے کا سپریم کورٹ میں اوپن ٹرائل کیا جائے ،

مزید پڑھیں :آج ڈیجیٹل دہشتگردی کا ذکر ہوا، 9مئی واقعہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

گنہگاروں کو سخت سزا دی جائے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر اںصاف ممکن نہیں،ایک سال ہونے کے باوجود 9مئی واقعے میں کسی کو سزا نہیں دی گئی،9مئی واقعات میں ملوث کرداروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے،پی ٹی آئی چھوڑنے کی بڑی وجہ افواج پاکستان پر حملہ تھا،9مئی سے پہلے افواج پاکستان کے خلاف ایک مائنڈ سیٹ بن رہا تھا،سینئر لیڈر شپ اس مائنڈ سیٹ بنانے میں ملوث تھی،سینئر لیڈرشپ کا موقف تھا کہ آرمی نے ہمیں حکومت سے نکالا ہے،حساس اداروں کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینے کا مقصد حملہ ہی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی راہنماوں کی لڑائی ایسی ہے جس طرح چھوٹے بچے گھر میں لڑتے ہیں،علیمہ خان