پی ٹی آئی راہنماوں کی لڑائی ایسی ہے جس طرح چھوٹے بچے گھر میں لڑتے ہیں،علیمہ خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پورا سال ہم سن سن کر تنگ آگئے ہیں 9 مئی کے بارے میں،انکو سمجھ نہیں آرہی کیا کرنا ہے،ایک درویش انسان بانی پی ٹی آئی جیل میں یہ اس عظیم انسان کی قدنہیں کر رہے،بانی پی ٹی آئی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہے،ہم بہنوں نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اس کی قدر کرتے ہیں،وہ میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہمکھڑےے ہوں گے حفاظت کریں اور اپنی جان بھی دے دیں گے،یہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا ہمارے پاس وقت نہیں ہے، علیمہ خان نےاپنی پارٹی
قیادت پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ گھر پر جس طرح چھوٹے بچے لڑتے ہیں یہ ویسے ہیں،یہ عہدوں کی پروا نہ کریں پیسوں کی پروا نہیں کریں یہ سارے بانی پی ٹی آئی کےلئے کام کر یں، اگر کسی کو عہدوں اور پیسوں کی فکر ہے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم اکیلے نکل جائیں گے اکیلےکھڑے ہوں گے لیکن عمران خان کے ساتھکھڑے ہوں گے۔

مزید پڑھیں :پنجاب پولیس ،نوکریاں آگئیں ، درخواست فارم 2024 – آن لائن درخواست دیں