سپریم کورٹ، وکیل قتل کیس ، پی ٹی آئی چیئرمین ذاتی حیثیت سے طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وکیل قتل کیس ، پی ٹی آئی چیئرمین کو ذاتی حیثیت طلب کر لیا، تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں بروز پیر صبح 10 بجے ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا سماعت 24 جولائی کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر کا قتل کیا گیا تھا اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے،اس حوالے سے بعدازاں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔