صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف کا یوم مزدور پر خراج تحسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
�مزیدپڑھیں: پنجاب حکومت کا اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کے لیے پالیسیوں کو نافذ کرنے میں ریاست کا اہم کردار ہے۔ امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا خون پسینہ بہایا۔ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جلد قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے مستقل مزاجی سے کام کرنا ہو گا اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔