آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر خطاب

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام سے متعلق کانفرنس میں کلیدی تقریر کی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا۔

کانفرنس میں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولینڈ واکر بھی موجود تھے جبکہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔تاہم کانفرنس میں مختلف شعبوں کے ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ کا تیس رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں،

کانفرنس میں قومی سلامتی، علاقائی امن و استحکام سمیت عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کانفرنس میں آرمی چیف نے برطانوی موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عاصم منیر نے دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔