سیاسی لوگوں سے رابطے ہیں لیکن میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ،غلام سرور خان

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں ،میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔