اسلام آباد (اے بی این نیوز)ریسکیو 1122، پاک افواج و رینجرز ممکنہ سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ہائی الرٹ ہیں۔حفاظتی اقدام کے تحت متوقع سیلاب کے خطرے سے دوچار گاؤں بھکی ونڈ، قصور کو خالی کرا دیا گیا ہے۔پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں گاؤں کا زمینی رابطہ کٹ جانے کے امکانات تھے۔ریسکیو 1122 نے فوری اقدامات کرتے ہوئے 1486 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔















