ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ پریشان بالکل نہ ہوں انشاءاللہ جو بھی پریشانی ہے اُس سے نجات ملے گی اور جو راستہ بند تھا وہ بھی اب صاف ہو رہا ہے ایسا شاید برسوں بعد ہو رہا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے بھی اپنے گھر میں بڑی پریشانیاں دیکھی ہیں وہ بحکم اللہ اب بہتریاں دیکھیں گے اور جو بھی رکاوٹ چل رہی تھی وہ اب تیزی سے دور ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن اہم اور مالی لحاظ سے اچھا رہے گا آپ بسم اللہ کر کے جس بھی کام میںہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو بڑی رکاوٹیں تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی معاملے کو اپنے سر پر سوار نہ کریں اللہ بڑا مہربان ہے وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور وہاں سے آپ کے لئے سلسلہ بنائے گا جہاں سے گماں بھی نہ تھا،
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے انشاءاللہ آج کوئی اچھی خبر آنے والی ہے اور جو معاملات مسلسل تنگ کر رہے تھے وہ اب تیزی سے بہتر ہونا شروع ہوں گے اب فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ان دِنوں جن مشکل امور میں مبتلا ہیں اور ان کو ختم کرنے میں جلدی کر رہے ہیں وہ مناسب ہے آپ کا راستہ ٹھیک ہے اللہ کی طرف سے انشاءاللہ غیبی مدد ضرور ملے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی لحاظ سے کمزور ہے تھوڑی سی مشقت کی اشد ضرورت ہے اور روزگار پر جس قدر بھی توجہ دیں کم ہے اس حوالے سے شاندار موقع مل رہے ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ئجو لگ کسی بھی جرم میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہوں گے اور جو راستہ بند تھا وہ اب انشاءاللہ کھلتا ہوا محسوس ہو رہا ہے فکرکرنے کی ضرورت نہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات میں تبدیلی آنے کے اشارے مل رہے ہیں یہ کس طرح ہوتی ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ برسوں کے بعد ہی ایسے مواقع ہاتھ لگتے ہیں توجہ دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں اس وقت یہ سلسلہ بڑی تیزی سے بہتری کی جانب ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس طرح سے بھی ممکن ہو آپ روزگار کی طرف خاص توجہ دیں اس میں آپ کو انشاءاللہ بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور جس بھی کام میںہاتھ ڈالیں گے ہو جائے گا۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ کی پرانی ایک کوشش کامیابی لائے گی اور آج کل اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہو گا۔ آپ کی ایک پریشانی کا حل بھی نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے فکر مند نہ ہوں۔















