اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

جمعرات 29اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

دوستوں سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں آپ کےلئے اتنا ہی بہتر ہے جو لوگ کسی بھی شخص کا آج اعتبار کریں گے وہ خود کو مشکل میں ڈالیں گے، سب سے الگ رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

انکوائری مقدمے وغیرہ سے نجات حاصل ہو گی جس بھی طرف سے کوئی رکاوٹ تھی انشاءاللہ وہ بھی ختم ہو گی اس وقت گھر میں جو پریشانی ہے انشاءاللہ اس کا حل بھی ملے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں آپ جو ذہنی ڈپریشن کو محسوس کر رہے ہیں انشاءاللہ اُس کا حل آج ہی مل جائے گا اور وہ مسئلہ بھی حل ہونے کا امکان ہے جو وجہ تنگی بنا ہوا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو جس طرف سے اُمید ہے پیسہ آنے کی اُس کے پورے ہونے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مقدمے کے پیچھے تھے اب وہ قریب پہنچ چکے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا ہے مگر آپ کو اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا رہے گا یہ بھی اندیشہ ہے کوئی اپنا شرارت سے کسی مسئلے میں ملوث کرنے کی کوشش کریگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس مسئلے میں پچھلے کافی دِنوں سے ہیں وہ تین چار یوم بعد انشاءاللہ ختم ہو جائے گا، بس اتنا صبر کر لیں اور کسی بھی بڑے کام میں فی الحال ابھی ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی پریشانی جو بھی ہے آج انشاءاللہ کم ہو سکے گی جس بھی طرف سے آپ کو مشکل مل رہی تھی وہ غیبی انداز سے اب دور ہو رہی ہے آپ یا کریُم یا سلامُ پڑھا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی ایک مالی مدد ہو سکتی ہے یا کسی جانب سے بلاک رقم کی واپسی ممکن ہو گی،جو لوگ خود کو عرصہ دراز سے کسی بندش میں محسوس کر رہے تھے وہ آزاد ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن اہم رول ادا کرے گا جو آپ کے لئے بہت اہم صورتحال لائے گا، جو کام ناممکن سے لگ رہا تھا وہ اب ممکن بھی ہو سکے گا اور گھر میں بھی بہتری آئے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ حقوق العباد کے حوالے سے زیادہ پریشان نہ ہوں آپ جس بھی مشکل میں تھے اُس سے نکل جائیں گے اور جو کام چاہ رہے کہ ہو جائے اس کےلئے غیبی مدد ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اولاد کی طرف سے مسلسل پریشانی آ رہی ہے آپ جس بھی بات کو لےکر پریشان ہیں اس کے لئے اگر استخارے سے مدد لیں گے تو آپ کےلئے قدم اٹھانا آسان ہو گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کافی دِنوں سے تبدیلی کا پروگرام بنا رہے تھے ان کےلئے اب انشاءاللہ آسانیاں ہیں جو عرصہ دراز سے بیماری یا بندش میں تھے اب تیزی سے یہاں سے نکلیںگے بھی۔

مزیدپڑھیں: پنجاب میں زرعی ادویات کی دکانوں کے لائسنس کے لیے درخواستیں طلب، تربیت کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں