کراچی ( اے بی این نیوز) پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، جسے اینگرو ووپاک ٹرمینل پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل پی جی اصلاحات کے تحت یہ پہلا بڑا کارگو ہے۔ کارگو کی آمد پر پورٹ قاسم میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم مرزا ناصر الدین مشہود نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے ملک میں گیس کی دستیابی بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ماضی میں مختلف رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، تاہم اب انہیں ایل پی جی درآمدات میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے شعبے میں بڑی پیش رفت!
نئےاصلاحاتی نظام کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
اس ریکارڈ درآمد سے سردیوں میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے، مارکیٹ میں دستیابی بہتر کرنےاور قیمتوں میں کمی لانےمیں مدد ملے گی
@Official_PetDiv https://t.co/2gjcp6ekf5— Zahid Khawaja 🌐 (@khawajaNNInews) November 18, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے بالخصوص موسم سرما میں پہاڑی اور دور دراز علاقوں تک گیس کی فراہمی بہتر ہوگی۔
حکام کے مطابق آنے والے ہفتوں میں مزید ایل پی جی کارگوز بھی پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، جس سے ملک میں ایل پی جی کی دستیابی مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا















