اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاک فوج نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل جدید رہنمائی اور انجن کے نظام سے لیس ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 کی شمولیت سے پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی مزید مضبوط ہوگی۔
پاک فوج کا فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ 🇵🇰
آئی ایس پی آر | راولپنڈی – 18 نومبر 2026
پاک فوج نے فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا، جو پاکستان کی قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
فتح-3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی اور مہلک صلاحیت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ میزائل پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس مزید مضبوط ہوگی۔
اس کامیاب لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-3 کے کامیاب لانچ پر مبارکباد دی اور پاکستان کی قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افراد کی لگن، محنت اور عزم کو سراہا۔
— Pakistan Defence🇵🇰 (@PakDefence_) November 18, 2026
میزائل کا کامیاب تجربہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنس دانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے فتح 3 کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کو مبارکباد دی۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل حاصل کرنے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا اور میزائل کی تیاری و کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی محنت اور لگن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 کا کامیاب تجربہ پاکستان کی قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کو مزید تقویت دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کا بڑا کارگو پاکستان پہنچ گیا، قیمتوں میں کمی کی امید















