اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ21اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اندازے سے کام نہیں کرنا تمام معاملات پر پوری گرفت رکھنا ہو گی اور جس بھی طرف قدم اٹھائیں گے تمام حالات کا اچھی طرح جائزہ لیکر اٹھائیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ مشکلات کا مسلسل شکار ہیں وہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اب صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور آپ کو بہتری کی جانب لیکر جا رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے اپنے لئے ایک نیا راستہ تلاش کر لیا ہے وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، ابھی صورتحال بدلے گی اور پھر حالات مزید تبدیل ہوں گے پھر کوئی قدم اٹھائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن اہم ہے جس میں انشاءاللہ آپ کے لئے کوئی فائدہ چھپا ہوا ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے بڑے امکانات روشن ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اب تیزی سے سوچ تبدیل ہو گی لوگوں کے روپے دیکھ کر۔آپ کو اعتبار ہی نہیں آئے گا کہ کوئی اس قدر بدل سکتا ہے اور آپ کے ساتھ بُرا بھی کر سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنی زندگی میں اب انشاءاللہ کئی معاملات میں آسانیاں محسوس کریں گے اور جو کام کافی دِنوں سے رُکے ہوئے تھے وہ بھی اب چل پڑیں گے فکر نہ کریں اب۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی ایک مشکل انشاءاللہ آج حل ہو گی اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا، جو لوگ بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ اب اس سے آزاد ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی روحانی قوت میں اضافہ ہو گا اس لئے اپنے لئے صرف اچھے کی دُعائیں کریں اور نیت صاف رکھ کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں اللہ نے چاہا تو کامیاب ہونگے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ کر کے رقم اس کے حوالے کرنا چاہ رہے ہیں وہ اپنا بہت بڑا نقصان کرینگے ان دِنوں مطلب پرست لوگ آپ کے اردگرد موجود ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اپنے لئے مشکلات خود پیدا کر رہے ہیں اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اور غیر ضروری کاموں سے دور رہیں اس وقت صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن لوگوں نے سفر کا ارادہ کیا ہوا ہے شاید ابھی اُن کو اس میں کامیابی حاصل نہ ہو اور جو لوگ اپنے وطن میں کام کرینگے وہ کامیاب ہو سکتے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے سفر صرف روزگار کےلئے کرنا ہے وہ انتظار کریںجو مبارک سفر پر جانا چاہتے ہیں اُن کےلئے اب راستہ آسان ہو گیا ہے اور آج مالی لحاظ سے اچھا دن بھی رہے گا

مزیدپڑھیں: آج بروز بدھ 21 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں