ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج صبح سے ہی اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے جس بھی کام کا ارادہ ہے وہ بھی آج آپ کےلئے آسان ہو جائے گا اور مشکلات پیدا کرنے والے خودبخود دور ہوںگے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب سب کےساتھ مل بیٹھ کر وراثت کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے آپ انشاءاللہ اس میں کامیاب بھی ہونگے اور آپ کو آج کچھ رقم بھی ملنے کی اُمید ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
لوگوں کی باتوں میں آ کر پھر اپنی پوزیشن تبدیل کرنی چاہ رہے ہیں جو فی الحال مناسب نہیں ہے اسلئے اب خاموشی سے مگن ہو کر اپنے کام میں لگے رہیں اور انتظار کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک مرتبہ پھر آپ کی ذمہ داری میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے آپ کو اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے، جس بھی طرف سے اُمید لگا رکھی تھی ابھی پوری نہیں ہو گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اپنا ہی ان دِنوں شدید مخالفت پر اُتر آیا ہے آپ کو جواب دینے کے بجائے ابھی خاموشی اختیار کرنا ہو گی جس کسی کے جھگڑے میں آئے نقصان صرف آپ کا ہی ہو گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا اور اولاد کے حوالے سے اب کچھ فیصلے ضروری ہیں۔ اس وقت گھر میں بھی کشیدگی نمایاں ہے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ پرندوں کو خوراک ڈالیں اور چند دن روزانہ اپنی نظر اتاریں آپ کے لئے بہت ضروری ہے اِس وقت اندرون خانہ جو سازش چل رہی ہے اس سے خو کو دور رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ نے چاہا تو آج آپ کی ایک مشکل حل ہو گی اور جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ خودبخود بھی پیچھے ہٹ جائے گا اور آج مستقبل کے حوالے سے بھی پلان تیار ہو سکے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار کہا جا رہا ہے اپنی غلطیوں پر نظرثانی کر کے ان کی فوری اصلاح کر لیں اگر آپ نے زندگی میں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، کیونکہ اب بڑا اچھا ستارہ مشتری حرکت میں ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اپنے آپ گھر کے بارے میں کوئی پلان کریں گے اور بعض افراد اس حوالے سے کوئی تبدیلی کا بھی سوچے گے اور زائچہ بتا رہا ہے کہ یہ وقت اس حوالے سے اہم بھی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کسی بڑی فکر سے نجات ملے گی ایک کام جو کافی دِنوں سے التواءکا شکار تھا وہ اب بھی ہو جانے کی اُمید ہے آج آپ کی بندش و جادو ٹونے وغیرہ کا اثر بھی ختم ہو گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج صورتحال میں جو خرابی تھی دور ہو سکے گی اور آپ کے ذہن پر بھی بوجھ کم ہو سکے گا اور جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی اُمید لگائے بیٹھے تھے وہ پوری ہو سکتی ہے۔















