جمعہ23اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے روزگار میں کافی عرصے سے بہتری نہیں دیکھی، اب انشاءاللہ وہ اس میں شاندار بہتری دیکھ سکیں گے اور جو مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر بھی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب ایک اہم معاملے میں بڑی اچھی خبر ملے گی اور جو بات کا خوف تھا اس سے بھی نجات حاصل ہو گی اور راستے کی رکاوٹ بھی اب دور ہو سکے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ تیزی سے ایک بڑی اچھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں، آپ جس بھی کام میں تیزی سے ہاتھ ڈالیں گے اُس میں بھی انشاءاللہ فائدہ حاصل ہو گا فکر مند نہ ہوں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کےلئے اب حالات میں ایک شاندار تبدیلی کا عمل شروع ہو رہا ہے ، کافی دِنوں سے مالی اور گھریلو معاملات میں جو پریشانی محسوس کر رہے تھے اُس سے نجات ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے آپ پر بھروسہ کریں صرف اللہ کے سامنے دست سوال کریں،دوسروں کے سامنے ایسا کرینگے تو شرک ہو گا اس کی معافی نہیں، توبہ کر کے اللہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ شاید غلط سمت سفر کر رہے ہیں ہو سکے تو حالات کا اچھی طرح سے جائزہ لے لیں یا پھر استخارہ کر لیں اس طرح پریشانی سے بچ سکیں گے یہ بات یاد رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کیا چاہ رہے ہیں آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہے پہلے اچھی طرح سوچ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں آج کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔یہ خیال رہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری وغیرہ کے حوالے سے پریشان تھے وہ اس مشکل سے انشاءاللہ نکل آئیں گے اور آج روزگار کے معاملات میں بھی بہتری آ سکے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج ایک اہم دن ہے آپ جس مقصد کے لئے بھی اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی حاصل ہوگی اور آپ کے راستے کی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جن لوگوں سے مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ بہتر دکھائی نہیں دے رہا۔ ابھی جلد بازی نہ کریں اور اپنے کام پر توجہ دیںجو کر رہے ہیں،جلد بازی خطرناک ہو سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک دوست دھوکا دے سکتا ہے آپ کےلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے آج کسی کا بھی اعتبار نہیں کرنا،اپنے کام سے کام رکھیں ان دِنوں مالی معاملات کی طرف توجہ بھی دیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو رسکی اور ناجائز یا غیر شرعی ہے وہ فوراً توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور اگر ایسا نہ کیا تو بڑے نقصان کے لئے تیار رہیں۔















