اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

اتوار25اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی ہے،وہ انشاءاللہ اب رُک جائے گی اور آپ کو فوری طور پر بہتری ملنے کا بھی امکان ہے ۔جو لوگ عرصہ دراز سے مالی معاملات کو لے کر پریشانی میں چلے آ رہے تھے، بحکم اللہ اب کوئی بہترین سلسلہ بن جانے کی امید موجود ہے اور مالی حالات کے علاوہ گھر میں جو کشیدگی چل رہی تھی، اس کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔ من پسند جگہ رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی قسم کی پریشانیوں ،بندش، جادوٹونہ وغیرہ کا شکار ہیں، وہ بڑی تیزی سے ان سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس طرف سے کسی بات کا خوف تھا وہ بھی ختم ہوگا۔ روزگارکے حوالے سے شاید کسی بڑی تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں۔آپ خود کو چوکنا رکھیں اور کسی بھی قسم کی آفر کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز ہرگز نہ جانے دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہوگی۔ جس کام میں ہاتھ ڈالنا کل تک مشکل لگ رہا تھا، اب آسان ہوگا اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی ،اس کا بندوبست ہو جائے گا۔جو لوگ بیماری بندش وغیرہ کا عرصہ دراز سے سامنا کررہے ہیں، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج سے بہتری کا ایک دروازہ کھلنے کی بڑی امید پیدا ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو ان دنوں کسی طرف سے بڑا فائدہ حاصل ہونے کی بڑی امید ہے اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا، وہ بڑا آسان محسوس ہوگا اور جن لوگوں سے برسوں سے ناراضگی چل رہی ہے ،ان سے صلح کی بھی امید ہے۔ جو لوگ اپنے پرانے کام کو خیرباد کہہ کر کسی نئے کام کی طرف جانا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کرکے اپنی قسمت ضرور آزمائیں، ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو اور جس طرف سے تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہو، اس طرف سے فوراً ہی ہٹ جائیں۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے بیرونِ ملک سفر پر جانا چاہتے ہیں، وہ اب اللہ کا نام لے کر اپنی تیاری شروع کردیں اور جو رشتے وغیرہ میں بندش چل رہی تھی، وہ اب ٹوٹنے کے قریب ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں کسی مسئلے میں آتے ہیں جن کا مسئلہ ہے ،وہ جانے آپ کیوں بلاوجہ پریشانی اپنے سر سوار کرتے ہیں ۔جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بسم اللہ کریں۔ آپ کی توجہ جس قدر روزگار کی طرف رہے گی، آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا ۔اولاد یا ان کے رشتے کے حوالے سے جو بھی رکاوٹیں اور پریشانیاں ہیں وہ ختم ہو سکیں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جن بھی مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں، انشاءاللہ اب جلد ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو بھی رکاوٹیں کافی دنوں سے گلے پڑی ہوئی تھیں، وہ ختم ہونے کے قریب ہیں۔انشاءاللہ اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جن افراد نے نوکری کرنی ہے اب ان کے لئے اچھی خبر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کیوں چاہتے ہیں کہ سب آپ کے دشمن ہو جائیں، کیوں دوسروں کے معاملات سے دور نہیں ہوتے؟ بلاوجہ کسی دن آپ نے خود کو بڑی مشکل میں ڈال دینا ہے۔ ابھی وقت موقع ہے سنبھل جائیں اور اپنے معاملات درست کرلیں۔ ان دنوں آپ کے لئے ایک اہم روزگار کے حوالے سے خبر بھی ہے، اگر آپ نے اس پر غورو فکر کیا تووہ آپ کو بڑی ہی اچھی پوزیشن پر لے آئے گی ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن لوگوں کو عرصہ دراز سے بندش نے جکڑ کر رکھا ہوا تھا ،وہ اب انشاءاللہ اس سے آزاد ہیں ،جو لوگ کسی بھی قسم کے قانونی معاملات یا انکوائری وغیرہ کا سامنا کررہے تھے، وہ بھی آزاد ہونے جا رہے ہیں اور مرضی کے مطابق ایک کام بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان دنوں خانگی امور میں ہونے والے معاملات اور اختلافات سے دور رہیں تو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک کوشش اب کامیابی لا سکتی ہے مگر ان دنوں آپ کا دل کسی اور جانب لگا ہوا ہے جو آپ کے آگے بڑھنے کے معاملات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔جو لوگ توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلیں گے، وہ انشاءاللہ ان اچھے دنوں سے بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس وقت آپ کو اپنے روزگار کو سب سے پہلے رکھنا ہے ،بہترین حکمت ِعملی بڑی کامیابی کی علامت بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جو چاہ رہے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیں ہے ۔ حالات ابھی ساتھ نہیں دے رہے اور یہ سب آپ کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔ آپ کو اپنے دل کے معاملات بھی ٹھیک کرنے ہیں اور حقوق العباد کے بھی۔ اس لئے دیر نہ کریں ۔ بس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ، معافی مانگنے اور معاف کر دینے سے آپ کی عزت ہی بڑھے گی اور کچھ رشتے بھی ٹوٹنے سے بچ جائیں گے ۔ غورو فکر کی بات ہے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک مرتبہ پھر آپ کے لئے ہر طرف سے بہتری کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ آپ بسم اللہ کرکے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں فائدہ حاصل ہوگا۔جو لوگ عرصہ دراز سے بیرونِ ملک جانے کی کوششوں میں تھے، اب ان کے لئے اچھی خبریں شروع ہو گئی ہیں اور بڑی امید ہے جلد منزل پالیں گے۔ البتہ ازدواجی معاملات کے حوالے سے ابھی چند روز مناسب نہیں ہیں، غصہ قابو میں رکھیں۔
مزیدپڑھیں: لاہور زیادتی کیس میں نیا موڑ، آذربائیجان کی خاتون کو 2 کروڑ روپے دینے کا الزام، وکیل کی تردید

متعلقہ خبریں