اہم خبریں

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ای پروٹیکٹر سسٹم شروع

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ای پروٹیکٹر سسٹم شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن ای پروٹیکٹر سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق نئے ای پروٹیکٹر سسٹم کے تحت شہری اب گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے رجسٹریشن کا پورا عمل مکمل کر سکیں گے۔ اس سے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں کمی آئے گی اور دفاتر کے غیر ضروری دوروں سے بھی بچت ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ ڈیجیٹل سسٹم امیگریشن آرڈیننس 1979 اور متعلقہ قوانین کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ امیگریشن کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانا بھی ہے جس کے ذریعے روایتی کاغذی اور طویل طریقہ کار کو جدید ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کام کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل ملک بھر کے شہریوں کے لیے یکساں طور پر آسان اور قابل رسائی ہو جائے گا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی شہر سے ہو یا دور دراز کے علاقے سے۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ای پروٹیکٹر سسٹم شروع
واضح رہے کہ ماضی میں بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد بالخصوص دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بار بار محافظ دفاتر کے چکر لگانے، طویل سفر، اضافی اخراجات اور مختلف انتظامی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔
مزیدپڑھیں‌:وزیر اعلیٰ پنجاب کا کشمیری عوام کے لیے اہم پیغام

متعلقہ خبریں