کراچی (اے بی این نیوز) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر قدرے سستا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی سے 278.2 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں اوورسیز افراد کے لیے نئے قوانین نافذ















