اہم خبریں

خوشخبری،شاہین آفریدی کے معاملے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

خوشخبری،شاہین آفریدی کے معاملے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کل سری لنکا روانہ ہوں گے جہاں وہ لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ شاہین آفریدی اس سے قبل لاہور میں قومی ٹیم کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ تھے۔ این او سی ملنے کے بعد وہ کیمپ چھوڑ کر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے 13 پاکستانی کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے، این او سی میں تمام کھلاڑیوں کو 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد حارث، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، محمد فاروق، فرحان یوسف، شمائل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں دنیا بھر سے پانچ فرنچائزز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ای پروٹیکٹر سسٹم شروع

متعلقہ خبریں