اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں اور نئے وزراء کی شمولیت کے لیے نئے نام سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے لیے رانا عبادت شریف، وجیہہ قمر، علی زاہد، رانا احسان افضل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اختر ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو، شمائلہ رانا، فیصل سبزواری، مختار ملک اور آمنہ بتول کے بھی شامل ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹر افنان اللہ، سینیٹر بشریٰ انجم کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا۔
قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کچھ وزارتوں کو ضم کیا جائے گا جب کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری،شاہین آفریدی کے معاملے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ















