اہم خبریں

ایل این جی گھریلو کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کا امکان

ایل این جی گھریلو کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر پابندی ستمبر میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کی ایل این جی فورس میجر ختم ہوتے ہی ایل این جی کنکشنز پر سے پابندی ہٹا دی جائے گی۔ ایل این جی کے گھریلو کنکشن پر پابندی ستمبر تک ختم ہو سکتی ہے۔ قطر نے ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے اگست تک فورس میجر کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کا فورس میجر ختم ہونے سے ستمبر میں ایل این جی کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔ ستمبر میں پاور سیکٹر کی ایل این جی ڈیمانڈ میں بھی کمی آئے گی۔ ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ سپلائی کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مئی میں ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد ایل این جی کنکشن بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں کمی، آج کے تازہ نرخ سامنے آگئے

متعلقہ خبریں