کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں سونا 3800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے کمی سے 429736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کمی کے بعد 368429 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ہالی ووڈ سوگوار،معروف اداکار سیم نیل چل بسے















