اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کے گٹر میں گر گئے،باپ نے بیٹے کو بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگادی، دم گھجٹنے کی وجہ سے دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ،15 سالہ عبدالرحمن گٹر میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گرا۔بیٹے کو بچانے کے لئے والد ارشد گٹر میں گیا۔باپ اور بیٹے کو گٹر سے نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا،بچہ کرکٹ کھیل رہا تھا اس دوران گیند گٹر میں گرگئی ،بچہ گیند کے لیے گٹر میں کود گیا ،بچہ کے ڈوب جانے پر باپ بھی بچے کو بچانے کے لیے گٹر میں کو د گیا۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ شہر اقتدار جو جدید ترین کہلاتا ہے مگر گٹر پر ڈھکننہ ہو نے کا کون ذمہ دار ہے۔















