دہشتگردی کا خطرہ، پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کیلئے ایڈوائری جاری

لندن(اے بی این نیوز)برطانوی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کیلئے نئی ایڈوائزری جاری ۔ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، برطانوی ٹریول ایڈوائزری ۔ برطانوی شہری پشاور سمیت کے پی کے مختلف علاقوں میں سفر سے گریز کریں، ٹریول ایڈوائزری ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سفر نہ کیاجائے، ٹریول ایڈوائزری کے مطابق طانوی شہری چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرا اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع میں بھی سفر سے گریز کریں،برطانوی شہری پشاور شہر اور ضلع مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک N45 روڈ پر سفر نہ کریں، بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی بھی علاقے میں نہ جائیں،،برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو سیاسی مظاہروں سے دور رہنے کی بھی ہدایت ،برطانوی حکومت کادہشتگردی کے خطرات کیساتھ ساتھ اپنے شہریوں کو شدید گرمی سے بھی خبردار رہنے کا مشورہ ۔