خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اعلان ،کسانوں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی 0.3 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی،
مزید پڑھیں: سوات،70 سالہ بوڑھے کا نکاح 13 سالہ بچی سے پڑھادیا گیا
گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم کی درآمد کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔