پشین ،وفاقی وزیر کے بھتیجے کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے پشین میں وفاقی وزیر کے بھتیجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر اسرارترین کے بھتیجے کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر 4 نامعلوم موٹرسائیکلوں سواروں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ، لیکن وفاقی وزیر یا اُن کے بھتیجے سردار شہزاد ترین گاڑی میں موجود نہ تھے اس لیے محفوظ رہے۔