سوات( اے بی این نیوز )مینگورہ کے نواحی علاقہ گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں چار بچے آ گئے پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ملبہ سے دو بچوں کی لاشیں نکال لیں ریسکیو ٹیموں نے دو بچوں کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی بچوں کو علاج کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج ، عوام کی حفاظت کے لئے متحرک اور ہر دم تیار ہے۔















