اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو جلد سزا دینی چاہیے، آفتاب شیرپاؤ

نوشہرہ(اے بی این نیوز)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے 9 مئی کے ملزمان کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت نو مئی کے واقعات کے جتنے آلہ کار، سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ہیں، انہیں سزا دینے میں بہت دیر ہوگئی ہے۔آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ جلد سے جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جب تک انہیں سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کے حالات 2014 سے خراب کیے ہوئے ہیں، اُس وقت پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کیے اور تب بھی انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا آج جو بھی ہو رہا ہے یہ اس کے اثرات ہیں۔

متعلقہ خبریں