گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں اے سی بندہو نے کی وجہ سے وارڈز میں حبس کی وجہ سے مریض بے حال ہو گیا،ہسپتال میں داخلے اور وہیل چیئرز کے لئے عملے کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی شکایات ، یہ شکایات نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر کی گئیں،صفائی انتظامات سمیت ہسپتال میں بد انتظامی انتہا پر نظر آئی،مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے نگران وزیر اعلی محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر سخت برہم ہوئے، ڈی ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن، عہدے سے ہٹا دیا گیا محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ناقص صورت حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا،عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔















