شیخوپورہ( اے بی این نیوز )نواز شریف کو اب مائنس نہیں کیا جاسکتا،آج پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہے کے نواز شریف سے زیادتی کی گئی ،جاوید ہاشمی سے شوکت صدیقی اب حامد خاں تک نواز شریف کی سزا کو غلط کہا ،جاوید ہاشمی نے 2014 میں ہی انکشاف کیا تھا کے نواز شریف کو عدالت کے ذریعے نکالا جائے گا،2017 سازش کے کردارو اور غدارو کے خلاف ایکشن لیا جاتا تو سانحہ 9 مئی نہ ہوتا ،وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا 5 کردار جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل لاہ ہونا چاہئے اور دیگر کرداروں کو بی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ماوراۓ قانون کس کے خلاف ایکشن نہیں لیا جانا چاہئے سانحہ 9 مئی کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، دنیا میں کہی بھی نہیں دیکھا کے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے سیاسی جماعت سے ملاقات کرے مجھے دکھ اور عجیب لگا کے مالیاتی ادارہ حکومت سے مزاکرات کرے مگر سیاسی جماعتوں کے پاس کس حثیت سے جا رہا ، اور اس سے کمٹمنٹ لے رہے ہیں کہ اگر آپ آۓ تو پہلے کی طرح معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گے ، کس نے بتایا کہ وہ آے گا یہ وہ آے گا یہ فیصلہ تو عوام نے کرنا ہیں ۔















