گرمی کی شدت میں اضافہ ،ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا،

کراچی (نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافہ ،ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا ،ماہرین نے ہدایات بھی جاری کردی کہ خود کو ہائیڈریٹڈ رکھیں ، اگر پیاس محسوس نہ بھی ہو تب بھی پانی پئیں ،سورج کی خطرناک شُعاعوں سے خود کو محفوظ رکھیں ، سخت گرمی کے اوقات میں باہر نہ دنکلیں ، شدید گرمی میں بیرونی سرگرمیوں کو محدود کر دیں ،سورج کی تیز شعاعوں سے بچنے کے لیے چھتری اورٹوپی وغیرہ کا استعمال کریں ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں صوبائی و مقامی اداروں کو صحت عامہ کے تحفظ کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ دوسری طرف ساؤتھ ایشین کلائمیٹ آؤٹ لک فورم نے بھی پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے ۔