بھارت،بیوی کے آشنا کیساتھ بھاگنے پرشوہر نے انتقاماً آشنا کی بیوی سے شادی کرلی

پٹنہ(نیوزڈیسک) بھارت میں ایک شخص کی بیوی نے آشنا کے ساتھ فرار ہوکر شادی کرلی جس پر اُس شخص نے انتقاماً آشنا کی بیوی سے شادی رچالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا۔ جس کی ابتدا 2009 میں ہوئی تھی جب نیرج اور روبی کی شادی ہوئی تھی۔ ان کے چار بچے بھی ہوئے تاہم روبی نے مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھے۔نیرج کی سختی پر 2022 میں روبی مکیش کے ساتھ فرار ہوگئی۔ نیرج نے پولیس میں مکیش کے خلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تاہم جب اسے پتہ چلا کہ دونوں نے شادی کرلی تھی تو وہ غصے میں بھپر گیا۔نیرج مکیش کی بیوی کے پوچھا اور اسے شادی کی پیشکش کردی۔ مکیش کی بیوی بھی اس سے تنگ تھی اس لیے راضی ہوگئی اور گاؤں والوں نے بھی ایسا کرنے پر زور دیا۔اتفاق کی بات ہے کہ مکیش کی بیوی کا نام بھی روبی ہے۔