اسلامک فنانس سے غربت خاتمے اور فنانشل سینٹر کی ترقی میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامک فنانس کیلئے فروغ کیلئےبھرپور کوشش کر رہا ہے،وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بڑی محنت کی،ادارہ قومی بچت کو شریعہ کمپلائنٹ پروڈکٹس کے اجراء کی ہدایت کر دی ،

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عوامی مطالبے پر محفوظ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پانچ سالہ سرمایہ کاری کیلئے سیونگز اور ٹرم اکاونٹ کھولے جا سکیں گے،اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے اور فنانشل سینٹر کی ترقی میں مدد ملے گی